نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔
این ایچ اے کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے، نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز وصول کیے جائیں گے۔‘
این ایج اے کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ ریوینیو میں اضافے اور ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
’اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر کار کے لیے نیا ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم کے درمیان سفر کرنے والی کاروں کے لیے یہ ٹول ٹیکس 1200 روپے ہو گا۔‘