پاکستان میں مضبوط لیڈر شپ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بھارت چراغ پا

پاکستان میں مضبوط لیڈر شپ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ  کے بیان پر بھارت چراغ پا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کو واضح پیغام دیا کہ اگر گولیاں چلیں گی تو تجارت ممکن نہیں ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بہت مضبوط لیڈر شپ موجود ہے۔

روسی یوکرینی تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صورتحال نہایت افسوسناک ہے، اور انہیں یقین نہیں کہ روس کسی امن معاہدے پر دستخط کرے گا۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ خوفناک افراد کو امریکہ میں داخلے کی اجازت دی، جنہیں اب نکالا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مزید خطرناک لوگ ہمارے ملک میں آئیں، ہم ان کا ایک ایک کرکے خاتمہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *