بھارت کی آبی جارحیت، پاکستانی ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب، پنجاب میں پانی کے بہاؤ میں 15 فیصد کمی آ گئی ہے، بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا

بھارت کی آبی جارحیت، پاکستانی ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب، پنجاب میں پانی کے بہاؤ میں 15 فیصد کمی آ گئی ہے، بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا

بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے، پنجاب میں پانی کے بہاؤ میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو آبی دہشتگردی الٹی پڑ گئی، دریائے چناب کا پانی چند گھنٹوں سے زیادہ روکا نہ جا سکا
بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے مطابق بھارت کی جانب سے اپریل میں سندھ طاس معاہدے کو مؤخر کرنے کے اقدام کے بعد سندھ طاس میں پاکستان کے ڈیموں سے پانی کے بہاؤ میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس ہفتے اپنے ڈیموں سے 15 فیصد کم پانی چھوڑا ہے، اس خدشے کے پیش نظر کہ بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو محدود کرنے کے اقدام سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، 5 جون کو، پاکستان کے پنجاب میں پانی کا اخراج پچھلے سال کے ایک لاکھ 44 ہزار کیوسک سے گھٹ کر ایک لاکھ 24 ہزار کیوسک رہ گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
خیبر پختونخوا میں تربیلا ڈیم کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح 1465 میٹر ہے جو ڈیڈ لیول 1402 میٹر کے قریب ہے۔
دریائے سندھ پر واقع پنجاب میں چشما ڈیم میں پانی کی سطح 644 میٹر ہے جو ڈیڈ لیول 638 میٹر سے کچھ اوپر ہے۔
میرپور میں دریائے جہلم پر منگلا ڈیم کی اونچائی 1163 میٹر ہے جو ڈیڈ لیول 1050 میٹر سے کچھ زیادہ ہے۔
ڈیڈ لیول سب سے نچلی سطح ہے جہاں کشش ثقل کے ذریعہ آبی ذخائر میں پانی کی نکاسی کے لیے آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔ ڈیڈ لیول سے نیچے، پانی کی نکاسی کے لیے پانی کے پمپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

بھاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں خاص طور پر خریف سیزن کے آخر میں صورتحال نازک ہو جائے گی۔
 فیصد پانی کی قلت کا خدشہ
بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے مطابق 10 جون تک جاری رہنے والے خریف سیزن کے دوران بھارت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان کو 21 فیصد پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے میں کہا جا رہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے علاقے ہیڈ مرالہ میں صورتحال خاص طور پر سنگینبھب ہے جہاں دریائے چناب کا اوسط بہاؤ 28 مئی کو 26 ہزار 645 کیوسک سے کم ہو کر 5 جون کو 3 ہزار 64 کیوسک رہ گیا۔
ہیٹ ویو نے معاملات کو بدتر بنا دیا
بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے مطابق پاکستان میں 8 جون سے شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے ، وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے کہا تھا کہ دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے پانی کی قلت کی وجہ سے بحران پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خریف سیزن میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے اقدامات کو ‘جنگی کارروائی’ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ پانی اگلے تنازع کو جنم دے سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *