کراچی کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں کی مدد سے ایئر کراچی پاکستان کی ایوی ایشن مارکیٹ میں داخل ہو گئی، پاکستان کی نئی نجی ایئرلائن ایئر کراچی جلد اندرون ملک فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل رہے گا
ملک کے تجارتی شہر کراچی میں واقع ایئر کراچی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے باضابطہ طور پر ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (آر پی ٹی) لائسنس مل گیا ہے۔
ایئر لائن کو اب اندرون ملک آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جس میں بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہوں گی۔
ایئر وائس مارشل (ر) سید عمران ماجد علی کی قیادت میں ایئر کراچی 3 لیزڈ طیاروں کے بیڑے اور 5 ارب روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایئر سیال کی کامیابی سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے نئے منصوبے کا مقصد عالمی آپریشنز کی بنیاد رکھتے ہوئے پاکستان بھر میں مواصلاتی رابطوں کو بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ
ایئر کراچی کے پاس کراچی کی کاروباری شخصیات سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی ایک متاثر کن فہرست موجود ہے۔ بانی شیئر ہولڈرز میں عقیل کریم ڈھیدھی (اے کے ڈی گروپ)، عارف حبیب (عارف حبیب لمیٹڈ)، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل، حنیف گوہر اور حمزہ تابانی شامل ہیں۔
ٹریول دبئی ڈاٹ کام کے مطابق ہر ایک نے فنڈنگ کے لیے 50 ملین روپے کا وعدہ کیا ہے اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدرعاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں ایئر لائن کو معاشی خود انحصاری اور قومی ترقی کا نمونہ قرار دیا ہے۔
ایئر کراچی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی تمام رجسٹریشن اور ریگولیٹری چیک مکمل کر لیے ہیں۔ جلد ہی آپریشنز شروع ہونے کی توقع ہے، ایئرلائن ابتدائی طور پر گھریلو روٹس، خاص طور پر پسماندہ شہروں اور اہم کاروباری سفری راہداریوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔