مناسکِ حج کا آخری مرحلہ، حجاج کرام کی منیٰ سے واپسی شروع

مناسکِ حج کا آخری مرحلہ، حجاج کرام کی منیٰ سے واپسی شروع

مکہ مکرمہ میں مناسکِ حج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں رواں برس فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام آج رمیِ جمرات مکمل کرنے کے بعد منیٰ سے واپس روانہ ہو رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 1446 ہجری کا حج اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین اتوار 8 جون کو جمرات کے مقام پر شیطان کو علامتی کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے روانگی اختیار کر رہے ہیں۔

اکثر حجاج آج غروبِ آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ واپس لوٹ جائیں گے، جہاں وہ وطن واپسی سے قبل طوافِ وداع ادا کریں گے اور پھر اپنے ملک روانگی کی تیاری کریں گے۔

کچھ حجاج کل پیر 9 جون (13 ذی الحجہ) کو بھی منیٰ میں قیام کریں گے اور ایامِ تشریق کے تیسرے روز کی رمی کے بعد واپسی اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال 16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *