یہ ونٹر ایڈیشن نوٹ ہے، گاہک کی بات پر یقین کرنا مہنگا پڑ گیا

یہ ونٹر ایڈیشن نوٹ ہے، گاہک کی بات پر یقین کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی میں ایک بریانی فروش  ایک منفرد اور حیران کن دھوکہ دہی کا شکار ہو گیا، جس کی کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گاہک نے بریانی خریدنے کے بعد دکاندار کو 500 روپے کا ایسا جعلی نوٹ تھما دیا جس پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو روایتی تصویر کے بجائے سردیوں کی ٹوپی (بینی ہیٹ) پہنے دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سمندر کی تہہ سےننھی نیلی مخلوق دریافت،سمندری حیات کی دنیا میں بڑا انکشاف

بتایا جاتا ہے کہ گاہک نے دکاندار کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ یہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا گیا ایک نایاب ’ونٹر ایڈیشن‘نوٹ ہے۔ دکاندار نے اس بات پر یقین کر لیا اور نوٹ قبول کر لیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ نوٹ مکمل طور پر جعلی تھا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے محنت کش بریانی فروش کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فراڈ سے چھوٹے کاروباری افراد کو مالی نقصان پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قربانی کے گوشت سے کاروبار، راولپنڈی سے حیران کن رپورٹ

صارفین کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی کے نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں، اس لیے دکانداروں اور کاروباری افراد کو کرنسی نوٹ وصول کرتے وقت خصوصی احتیاط برتنی چاہیے اور ہر نوٹ کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث ہے اور صارفین اسے حالیہ دنوں کے سب سے عجیب و غریب فراڈز میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles