صنم جاوید کے نو مئی کیس میں اہم پیش رفت، ملزمہ کی لاہور کورٹ میں سنی گئی،بڑا مطالبہ پورا ہوا

صنم جاوید کے نو مئی کیس میں اہم پیش رفت، ملزمہ کی لاہور کورٹ میں سنی گئی،بڑا مطالبہ پورا ہوا

سانحہ 9 مئی سے متعلق کیس میں سزا یافتہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پی ٹی آئی راہنما صنم جاوید کے نو مئی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں ان کی جانب سے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اس کیس کی سماعت 2 جون کو کرے گا۔ عدالت نے اس سے قبل پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مقدمہ نمبر 768/23 میں صنم جاوید کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ سزا سانحہ 9 مئی سے متعلق کیس میں سنائی گئی تھی جس پر بعد ازاں انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مزید دو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ قانونی اور شواہد کی بنیاد پر درست نہیں، لہٰذا اسے معطل کیا جائے اور اپیل پر حتمی فیصلے تک انہیں ریلیف دیا جائے۔

دوسری جانب عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد معاملے کو مزید کارروائی کے لیے مقرر کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ اب 2 جون کو ہونے والی سماعت میں فریقین کے دلائل سنے جائیں گے جس کے بعد عدالت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

editor

Related Articles