خبردار، سوشل میڈیا صارفین نے ایسا کیا تو گرفتاری یقینی ہوگی

خبردار، سوشل میڈیا صارفین  نے ایسا کیا تو گرفتاری یقینی ہوگی

اسلحے کی نمائش کرنے والےسوشل میڈیا صارفین کے خلاف خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، نارووال، ننکانہ صاحب سے 6 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 2025-26، یو ٹیوب اور سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدنی پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین ہتھیاروں کی نمائش کرنے اور متعلقہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے نارووال اور ننکانہ صاحب سے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا فعال کرداررہا:عطاء اللہ تارڑ

سی سی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ نارووال سے 4 جبکہ ننکانہ صاحب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ ملزمان کے قبضے سے جدید رائفلیں، پستول اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہوگئی، پی ٹی اے نے تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا صارفین کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ فیس بک صارفین کی تعداد جنوری 2024 تک 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں مرد صارفین کی تعداد 77 فیصد اور خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصد ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *