عاصم اظہر اورمیرب علی  کا 3 سال بعد منگنی ختم کرنے کا اعلان

عاصم اظہر اورمیرب علی  کا 3 سال بعد منگنی ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کی معروف جوڑی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے 3 سال بعد منگنی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی‘۔

عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے‘۔

عاصم اظہر نے فینز سے گزارش کی کہ وہ اُن کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھیں۔

بعدازاں عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی اِس پوسٹ کے بعد وہ  اور میرب علی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کرچکے ہیں۔

منگنی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ  انہوں نے میرب علی کے ساتھ شیئر کی گئی تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے یہ اعلان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور دونوں فنکاروں کے مداح مایوس نظر آرہے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین میرب علی اور عاصم اظہر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس فیصلے کی وجہ بھی جاننا چاہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے 2022 میں ایک فیملی تقریب میں منگنی کی تھی ، منگنی کے بعد یہ جوڑی  اکثر و بیشتر مختلف تقریبات میں ایک ساتھ  نظر آتے تھے۔

https://www.instagram.com/p/DKx_O_BoVId/?utm_source=ig_web_copy_link

قبل ازیں، عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوعِ بحث رہی ہے، جس کے بعد اُن کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *