پاکستان میں ایک ہی دن میں کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع

پاکستان میں ایک ہی دن میں کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا ایک بہترین اور سنہری موقع آ رہا ہے۔

ملک میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اپنے سرمائے کو محفوظ رکھنے کے لیے پرائز بانڈز کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایسے ہی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ رواں ماہ کی 10 جون کو مظفر آباد، آزاد کشمیر میں ملک کے سب سے بڑی مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہونے جا رہی ہے۔

انعامات کی تفصیلات اور کروڑوں کے بمپر پرائز

اس قرعہ اندازی میں 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ پر مجموعی طور پر 664 انعامات تقسیم کیے جائیں گے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

پہلا بڑا انعام

8 کروڑ روپے (80 ملین روپے) کا خطیر بمپر انعام کسی 1 خوش نصیب کو دیا جائے گا۔

دوسرے انعامات

3 خوش نصیبوں میں 3, 3 کروڑ روپے (30 ملین روپے) کے انعامات تقسیم ہوں گے۔

تیسرے انعامات

660 خوش نصیب ایسے ہوں گے جن میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

پریمیم پرائز بانڈز کیا ہیں؟

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نیشنل پرائز بانڈ سکیم کے متوازی ایک جدید رجسٹرڈ پرائز بانڈ سکیم شروع کی ہے، جسے ’پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ)‘ کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کے نتائج کا اعلان ،مکمل لسٹ دیکھیں

روایتی یا عام پرائز بانڈز کے برعکس، پریمیم پرائز بانڈ ایک مکمل رجسٹرڈ بانڈ ہوتا ہے جو باقاعدہ سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے، جس سے اس کے چوری یا گم ہونے کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے۔

پریمیم پرائز بانڈز کے دہرے فوائد

اس سکیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ سرمایہ کار کو سہ ماہی قرعہ اندازی میں کروڑوں روپے کی انعامی رقم جیتنے کے موقع کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کی طرف سے طے شدہ شرح پر ہر 6 ماہ بعد باقاعدگی سے منافع بھی ملتا ہے۔

یہ منافع بانڈ جاری ہونے کی تاریخ یا آخری منافع کی تاریخ سے 6 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر اور شٹ پیریڈ کے تقاضوں کے مطابق براہِ راست سرمایہ کار کو منتقل کر دیا جاتا ہے۔

دستیاب مالیت

موجودہ وقت میں حکومت کی جانب سے یہ پریمیم پرائز بانڈز سرمایہ کاروں کے لیے 40,000 روپے اور 25,000 روپے کی 2 بڑی مالیتوں میں دستیاب ہیں۔

پاکستان میں روایتی پرائز بانڈز کو پریمیم رجسٹرڈ بانڈز میں تبدیل کرنے کا بنیادی مقصد ملکی معیشت کو دستاویزی بنانا اور مالیاتی نظام کو شفاف بنانا تھا۔

مزید پڑھیں:1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

ماضی میں بڑے بانڈز کا غیر قانونی لین دین میں استعمال ہونے کا خدشہ رہتا تھا، لیکن پریمیم بانڈز کی رجسٹریشن لازمی ہونے کی وجہ سے اب سرمایہ کاری کا یہ پورا نظام محفوظ ہو چکا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، موجودہ ملکی حالات میں جہاں کاروباری مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ زیادہ ہے، پریمیم پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری 100 فیصد محفوظ اور مستقل منافع کمانے کا بہترین ذریعہ بن چکی ہے۔

Related Articles