اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں اہم پیشرفت، ورلڈبینک مشن و متعدد ممالک کا اظہار دلچسپی

اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں اہم پیشرفت، ورلڈبینک مشن و متعدد ممالک کا اظہار دلچسپی

اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عالمی توجہ کا مرکزبن گیا ہے اور متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن نے بھی اس میں دلچسپی کااظہار کیا ہے ۔

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کودنیا کےسب سےبڑےسود سے پاک ہاؤسنگ فنانس پروگرامزمیں سےایک تسلیم کیا گیا ہے ، عالمی ماہرین نے اس پروگرام کو ترقی پذیرممالک کے لئے قابل تقلید ماڈل قرار دیتے ہوئے پنجاب کوسستی اورسماجی ہاؤسنگ فنانس میں عالمی سطح پر ایک اہم مثال کے طورپرپیش کیا گیاہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک کے کامیاب ہاؤسنگ ماڈلز سےاستفادہ کیا گیا، باکوورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی جدید ہاؤسنگ پالیسیاں عالمی سطح پر سراہی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی پویلین کےذریعے عالمی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور حکومتوں سے اہم روابط قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت بے گھر اور مستحق خاندانوں کو رہائش کی فراہمی میں اب تک ایک لاکھ 1633 خاندانوں کو اپنی چھت فراہم کی جا چکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا گیا ہے جبکہ اس وقت 32 ہزار 412 گھر زیر تعمیر ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 7 ہزار 792 خاندانوں کو جلد مزید بلاسود قرضوں کی ادائیگی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

editor

Related Articles