“بھارتی طیارا ٹیک آف کے ایک منٹ بعد ہی درخت سے ٹکراگیا “، سی این این کی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

“بھارتی طیارا  ٹیک آف کے ایک منٹ بعد ہی درخت سے ٹکراگیا “، سی این این کی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

احمد آباد۔ ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک فضائی حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر قابو سے باہر ہوا اور نیچے آ گرا۔ پائلٹس کو ایمرجنسی سگنل بھیجنے کا موقع بھی نہیں ملا، کیونکہ طیارہ بہت ہی کم بلندی پر تھا اور تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ پرواز دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے روانہ ہوئی تھی، تاہم محض ایک منٹ بعد جب طیارہ تقریباً 625 فٹ کی بلندی پر تھا، تو اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا۔ چند ہی لمحوں بعد، یہ رہائشی علاقے میگھانی نگر میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی پراوین ساہنی آپریشن سندور میں بھارتی طیاروں سے متعلق تمام حقائق سامنے لے آئے

رپورٹ کے مطابق، ٹیک آف کے فوری بعد جہاز کے ساتھ پیش آنے والی صورتحال اتنی تیز تھی کہ رابطہ بحال ہونے کا موقع ہی نہ ملا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق، طیارے میں 220 مسافر اور 12 عملے کے ارکان سوار تھے۔ یہ پرواز لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی جہاں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

حادثے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بوئنگ کمپنی نے ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال سے مکمل باخبر ہے اور تحقیقاتی اداروں سے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

ادھر برطانیہ، پرتگال اور کینیڈا کی حکومتوں نے اپنے سفارتی عملے کو متحرک کر دیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر حادثے میں متاثرہ شہریوں کی معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی، بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس کاروار نیول بیس بُلا لیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *