ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی، رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی، رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی، رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک نئی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے غیر ملکی شہری گولڈ کارڈ کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔

یہ کارڈ امریکی شہریت کی طرف ایک خصوصی راستہ فراہم کرے گا بشرطیکہ درخواست دہندہ امریکی حکومت کو پانچ ملین ڈالر ادا کرے۔

’ٹرمپ کارڈ ایک خصوصی ریزیڈنسی پرمٹ ہے جو اپریل میں پہلی بار منظرِ عام پر آیا تھا۔ اس پر ٹرمپ کی تصویر اور جملہ  درج ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ کارڈ ممکنہ طور پر موجودہ EB-5 ویزا پروگرام کی جگہ لے گا، جس کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کار امریکی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔

ائیر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارتی عوام نے پھر پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی

ای بی 5  ویزا کے کے لئے  8 لاکھ ڈالرز سے 1.05 ملین کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے جبکہ ٹرمپ کارڈ کی قیمت سیدھی پانچ ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔

ویب سائٹ پر صرف ابتدائی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس میں نام، علاقہ، ای میل ایڈریس اور درخواست دہندہ خود کے لیے اپلائی کر رہا ہے یا کسی بزنس کے لیے پوچھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ویب سائٹ آٹھ مختلف عالمی خطوں سے رجسٹریشن قبول کر رہی ہے، ’یورپ، ایشیا (مشرق وسطیٰ سمیت)، شمالی امریکہ، اوشیانا، وسطی امریکہ، جنوبی امریکہ، کیریبین اور افریقہ اس میں شامل ہے۔‘ فی الحال صرف رجسٹریشن کی جا رہی ہے، جب درخواستیں کھلیں گی تو سب سے پہلے رجسٹرڈ کئے گئے افراد کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *