ویب ڈیسک۔ بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوامی نے پاکستان کے بعد اپنی نفرت اور جارحیت کا رخ ترکیہ کی جانب موڑ دیا۔ احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ارنب گوسوامی نے ترکیہ کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔
ری پبلک ٹی وی پر اپنے پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ ایئر انڈیا کے طیاروں کی مینٹینس یعنی مرمت اور دیکھ بھال کا کنٹریکٹ ترکیہ کی کمپنی کو دیا گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایئر انڈیا کیسے ایک دشمن ملک ترکیہ کو اپنے طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کا ٹھیکہ دے سکتا ہے۔ جیسے پاکستان کے ساتھ اس قسم کے معاہدے ممکن نہیں ہیں، ایسے ہی پاکستان کے حمایتی اور بھارت کے دشمن ملک ترکیہ کے ساتھ بھی اس قسم کے معاہدے کرنا غلط ہے۔
#PlaneCrash | Ahmedabad plane crash: Will Air India answer?
On the Nation’s Sharpest Opinion, catch Arnab fire straight facts and pincer questions: https://t.co/BMGsxnabEO pic.twitter.com/zXL1tbmG29
— Republic (@republic) June 12, 2025