اسرائیل کا رہائشی کمپلیکس پر حملہ، 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید

اسرائیل کا رہائشی کمپلیکس پر حملہ، 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید

تہران میں اسرائیل کے رہائشی کمپلیکس پر حملے میں 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اسرائیل کے  فضائی حملے میں تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں شہری آبادی میں رہائشی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایران کے ساتھ دوستی کا واویلا جھوٹا نکلا، بھارتی میڈیا اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

حکومت اور ایرانی عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *