پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ ہو گیا

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ ہو گیا

وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک  کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ ہو گیا۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کردیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ائیر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کر دی

اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد، روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے اور یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ اعلامیے کے مطابق پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے۔

حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے درمیان نئے مالی تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی گارنٹی سے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت ممکن ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *