امریکہ تھوڑا انتظار کرے حملوں کی سزا بھگتے گا، ایرانی پاسداران انقلاب

امریکہ تھوڑا انتظار کرے حملوں کی سزا بھگتے گا، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران:ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالیہ حملوں کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہامریکہ کو چاہیے کہ تھوڑا انتظار کرے، اس کو اپنی جارحیت کی سزا مل کر رہے گی۔

ہم اپنی جوابی کارروائی کا وقت اور مقام خود طے کریں گے ،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور افواج اپنی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں ۔

کسی بھی قسم کی امریکی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا،یہ بیان ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ جنگ میں داخل ہوگیا اب نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا، خامنہ ای، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

امریکہ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ پر اپنی پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ کہ ایران کی تین جوہری تنصیات پر امریکہ نے حملہ کیاہے  اور فردہ کی جوہری سائٹ کو مکمل تباہ کردیا

اس بیان کے بعد ایران  کی طرف سے رد عمل آیا جس میں  اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں فُردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پر بمباری کی گئی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، قُم صوبے کے کرائسز مینجمنٹ کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ ایک فضائی حملے نے فُردو جوہری تنصیب کے کچھ حصے کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل ایران کے نائب سیاسی ڈائریکٹر حسن عبادی نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر دعویٰ کیا تھا کہ حملوں سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ درست ہیں، لیکن ایران کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا کیونکہ جوہری مواد کو پہلے ہی منتقل کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *