ویب ڈیسک۔ بھارت میں سیاسی انتہاپسندی اور ہجوم کے تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں وندے بھارت ایکسپریس (ٹرین) میں ایک مسافر کو اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اُس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ایم ایل اے کے لئے اپنی مخصوص نشست خالی کرنے سے انکار کر دیا۔
واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ چکی ہے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے بھارت میں حکمران جماعت کے تحت بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور غنڈہ گردی کے کلچر پر شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ مسافر کو تھپڑ مارے جا رہے ہیں، گھونسے مارے جا رہے ہیں، اور اسے ڈبے کے اندر گھسیٹا جا رہا ہے، جبکہ دیگر مسافر خوف کے عالم میں یہ سب دیکھتے رہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس یا عملے کا کوئی بھی فرد متاثرہ کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔
Video: Man Thrashed On Vande Bharat After Refusing Seat To BJP MLA pic.twitter.com/5FAZYergk0
— NDTV (@ndtv) June 23, 2025