پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہا ہوچکا ، سابق بھارتی را چیف کا تہلکہ خیز اعتراف

پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہا ہوچکا ، سابق بھارتی را چیف کا تہلکہ خیز اعتراف

بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی ) کو دئیے گئے انٹرویو میں تہلکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں خود تنہا ہورہا ہے ۔

سابق را چیف نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ پاکستان ختم ہونے والا بکھرنے اور ٹوٹنے والا نہیں ہے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوئیں اور ان کوششوں میں بھارت خود تنہائی کا شکار ہوچکا ہے ۔

بھارت نے ہر دور میں پاکستان کے خلاف سازشیں کیں اور اسے ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ،بغیر ثبوت کسی بھی چیز کا الزام پاکستان پر لگانا مودی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا آپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف

پہلگام اور دیگر واقعات کا بغیر ثبوت الزام پاکستان پر لگا یا گیا اور پھر اس کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف آپریشن سندور لانچ کیا گیا جس کا پاکستان نے دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھارت کو بھاری نقصان پہنچایا اور اس کے آٹھ لڑاکا طیارے گرائے جس کا اعتراف خود بھارتیوں اور عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے ۔

اب ان تمام ناکام کوششوں کے باوجود سابق بھارتی را چیف نے بھی اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں پاکستان ایک مضبوط ملک بن چکا ہے اور یہ نہ ٹوٹ سکتا ہے نہ بکھر سکتا ہے ۔

پاکستان کو مضبوط اور عالمی سطح پر امیج بہتر بنانے میں موجودہ عسکری قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم کردار ہے جنہوں نے معرکہ حق میں بھارت کوناکوں چنے چبوا کریہ اعتراف کرنے پر مجبور کردیا کہ بھارت تنہا ہوچکا ہے جبکہ پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے اور پاکستان کو تنہا کرنا ناممکن ہے جبکہ بھارت خود تنہا ہوچکا ہے ۔

editor

Related Articles