ٹیڈ ٹرنر انتقال کر گئے،مگر کروڑوں بچوں کا بچپن ہمیشہ زندہ رہے گا

ٹیڈ ٹرنر انتقال کر گئے،مگر کروڑوں بچوں کا بچپن ہمیشہ زندہ رہے گا

ایک پوری نسل ایسی ہے جس نے ’’کارٹون نیٹ ورک‘‘ کا نام اُس وقت سن لیا تھا جب انہیں یادوںاور’’نوسٹیلجیا‘‘ کا مطلب بھی نہیں معلوم تھا اور ایسی یادوں کو بنانے والےکارٹون نیٹ ورک کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

یہ وہ وقت تھا جب صبحیں ٹام اینڈ جیری کی شرارتوں سے شروع ہوتی تھیں اسکول سے واپسی کے بعد جلدی جلدی ہوم ورک ختم کیا جاتا تھا تاکہ پسندیدہ کارٹون مِس نہ ہو جائے اور رات گئے تک کارٹون نیٹ ورک کی میراتھن چلتی رہتی تھی۔ اُس دور میں زندگی شاید اتنی تیز نہیں تھی، لیکن خوشیاں بہت سادہ اور بہت خوبصورت تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطین کی حمایت پر آسکر یافتہ اداکار جاویر بارڈیم کو ہالی ووڈ میں کام ملنا بند

کارٹون نیٹ ورک صرف ایک چینل نہیں تھا۔ یہ کروڑوں بچوں کے بچپن کا حصہ تھا۔ڈیکسٹر لیبارٹری، پاور پف گرلز، کرِیج دی کاؤرڈلی ڈاگ، جانی براوو، بین 10، ایڈ، ایڈ اینڈ ایڈی اور نہ جانے کتنے ایسے کردار تھے جو صرف کارٹون نہیں رہے، بلکہ بچپن کی یادیں بن گئے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے بچے ایک ہی وقت میں انہی کرداروں پر ہنستے، ڈرتے اور خوش ہوتے تھے۔

ان تمام یادوں کے پیچھے ایک شخص تھا، ٹیڈ ٹرنرسی این این، ٹی این ٹی اور کارٹون نیٹ ورک کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ دنیا انہیں ایک عظیم میڈیا شخصیت کے طور پر یاد کرے گی، لیکن 90s اور 2000s کے بچوں کے لیے ان کی پہچان کچھ اور ہے۔ وہ شخص جس نے انجانے میں لاکھوں لوگوں کے بچپن کو رنگین بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہانیہ عامر کا نیا انداز مداحوں کو پسند نہ آیا، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ٹیڈ ٹرنر نے صرف چینلز نہیں بنائے، انہوں نے احساسات تخلیق کیے۔انہوں نے وہ لمحے بنائے جب بہن بھائی ریموٹ کے لیے لڑتے تھے۔ وہ دوپہریں بنائیں جب گرمیوں کی چھٹیوں میں پورا دن کارٹون دیکھتے گزرتا تھا۔ انہوں نے وہ سکون دیا جب ایک بچہ اپنے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ ہنس کر دنیا کے غم بھول جاتا تھا۔

سی این این نے دنیا کو خبریں دیکھنے کا انداز بدل دیا۔ ٹی این ٹی نے انٹرٹینمنٹ کو نئی پہچان دی۔ لیکن کارٹون نیٹ ورک نے ایک نسل کو بچپن دیا۔آج بھی جب کہیں کارٹون نیٹ ورک کی پرانی دُھن سنائی دیتی ہے، تو ہزاروں لوگ ایک لمحے کے لیے پھر سے بچے بن جاتے ہیں۔ یاد آتا ہے وہ وقت جب زندگی واقعی آسان لگتی تھی اور خوشی صرف ایک اچھا کارٹون دیکھ لینے میں ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :فوٹو گرافرز کے ہجوم پر رنبیر کپور برہم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہر انسان دولت یا کمپنی نہیں چھوڑتا۔ کچھ لوگ ایسی یادیں چھوڑ جاتے ہیں جو نسلوں تک زندہ رہتی ہیں۔ٹیڈ ٹرنر انہی لوگوں میں سے ایک تھے۔ایک ایسے انسان کو خراجِ عقیدت، جو انجانے میں ہر 2000s کڈ کے بچپن کا حصہ بن گیا۔

editor

Related Articles