رجب بٹ نے سلمان خان سے موازنہ پر خاموشی توڑ دی، حقیقت سامنے رکھ دیر

رجب بٹ نے سلمان خان سے موازنہ پر خاموشی توڑ دی، حقیقت سامنے رکھ دیر

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جب انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں خود سے متعلق کیے جانے والے ایک بڑے موازنہ پر کھل کر بات کی۔

راجِب بٹ کا شمار پاکستان کے ان یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جنہوں نے مختصر وقت میں بڑی فین فالوونگ حاصل کی ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 8 ملین سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر تقریباً 2.8 ملین فالوورز موجود ہیں۔ تاہم وہ اکثر اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے تنازعات میں بھی گھِرے رہتے ہیں۔

حال ہی میں رجِب بٹ نے مشہور پوڈکاسٹر اور ڈیجیٹل کریئیٹرنادر علی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، سوشل میڈیا سفر اور سب سے بڑھ کر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان سے ہونے والے موازنے پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ نے سلمان خان سے موازنہ پر خاموشی توڑ دی، حقیقت سامنے رکھ دیر

انٹرویو کے دوران رجِب بٹ نے واضح کیا کہ ان کا کبھی یہ دعویٰ نہیں رہا کہ وہ سلمان خان جیسے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک غلط فہمی اور سوشل میڈیا کا بنایا ہوا تاثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ نویں جماعت میں تھے تو انہوں نے سلمان خان سے متاثر ہو کر ان کی طرح کان چھدوا لیے اور باڈی بلڈنگ بھی شروع کی، لیکن یہ سب محض ایک فین انسپائریشن تھی، کوئی نقل کرنے کی کوشش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فوٹو گرافرز کے ہجوم پر رنبیر کپور برہم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رجِب بٹ کے مطابق ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کے دوران جب وہ مداحوں کو ہاتھ ہلا رہے تھے تو لوگوں نے اس لمحے کو غلط انداز میں لیا اور انہیں سلمان خان کی نقل کرنے سے جوڑ دیا، جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک بہت بڑے لیول کے اداکار ہیں اور ان کا اپنا ایک الگ مقام ہے، ان کا موازنہ کسی عام شخص سے نہیں کیا جا سکتا۔ رجِب بٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں نے بغیر وجہ کے انہیں نشانہ بنایا، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس اور کوئی کام نہیں ہوتا، اسی لیے ایسی باتیں بنا کر ٹرول کرتے ہیں ۔رجِب بٹ کا یہ بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles