ہانیہ عامر کا نیا انداز مداحوں کو پسند نہ آیا، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ہانیہ عامر کا نیا انداز مداحوں کو پسند نہ آیا، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی کوئی ڈرامہ پرفارمنس نہیں بلکہ ایک تقریب میں اپنایا گیا منفرد انداز ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

20 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی ہانیہ عامر حال ہی میں ایک نجی آٹو موبائل برانڈ کی تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مہندی گرین رنگ کا روایتی فرشی شلوار قمیض پہن رکھا تھا۔ اداکارہ نے لباس کے ساتھ دوپٹہ اوڑھا جبکہ کھلے بالوں اور قدرتی ویوز کے ساتھ مستطیل چشمہ بھی لگایا ہوا تھا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :ہانیہ عامر کا نیا انداز مداحوں کو پسند نہ آیا، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے ہانیہ عامر کے اس نئے لک پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ بعض مداحوں کو اداکارہ کا سادہ اور روایتی انداز پسند آیا، جبکہ کئی صارفین نے ان کے چشمے اور مجموعی اسٹائل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “ہانیہ کسی ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر جیسی لگ رہی ہیں”، جبکہ دوسرے نے کہا کہ “مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہانیہ کبھی ایسی بھی لگ سکتی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ نے سلمان خان سے موازنہ پر خاموشی توڑ دی، حقیقت سامنے رکھ دیر

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے انداز کو نئی نویلی دلہن سے تشبیہ دی، جبکہ بعض نے ان کا موازنہ بھارتی فلمی شخصیت کرن راوسے بھی کیا۔ ایک صارف نے یہاں تک لکھ دیا کہ’پہلے تو مجھے لگا کوئی بڑی عمر کی خاتون کھڑی ہیں۔‘واضح رہے کہ ہانیہ عامر حال ہی میں گلوکارعاصم اظہر کے ساتھ امریکا کے مختلف شہروں میں ہونے والے کنسرٹس میں شریک رہی تھیں۔ پاکستان واپسی کے بعد وہ متعدد برانڈ ایونٹس اور سوشل سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کو حالیہ ڈرامہ ’میری زندگی ہے تو‘ میں شاندار اداکاری پر بھی مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی، تاہم اس بار ان کا فیشن اسٹائل سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

editor

Related Articles