سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران موثر انداز میں بھارتی سپانسر دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کا بزدلانہ وار، 13جوان شہید، 14 دہشتگرد مارے گئے