فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی صدر کے ساتھ غیر رسمی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی صدر  کے ساتھ غیر رسمی ملاقات

سید عاصم منیر کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ چین کے عظیم عوامی ہال میں ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی، یہ ملاقات ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران انجام پائی جہاں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔

تقریب کے موقع پر چینی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور مصافحہ کرتے ہوئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور پاکستان و چین کے دیرینہ تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات ،پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت شہباز شریف کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔ اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی تعاون اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ اعتماد، دوستی اور باہمی تعاون کی بنیاد پر قائم رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے قریبی شراکت دار سمجھے جاتے ہیں۔

editor

Related Articles