ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی ایک اور جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں یہ بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) نے سندھ میں داخل ہو کر رحیم یار خان ایئرپورٹ سے آسٹریلوی C-17 گلوب ماسٹر فوجی طیارہ چوری کر لیا ہے۔
اس جھوٹے دعوے کو “#Breaking” کے ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ TTP نے نائن الیون طرز کے حملے کرنے کے لیے خودکش پائلٹ تیار کیے ہیں، اور وہ اسلام آباد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
Azaad Fact Check has debunked misinformation from an India-based X account falsely claiming that an Australian C-17 Globemaster was stolen. The story is entirely fabricated and stems from the account’s imagination. https://t.co/HN4GJ4f3Zo pic.twitter.com/hJ12Wms8FE
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 4, 2025

