ایلون مسک نے امریکہ پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

ایلون مسک نے امریکہ پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور ٹیسلا و سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے باقاعدہ طور پر “امریکا پارٹی” کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کیا جس میں انہوں نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا  اگر آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں تو وہ اب آپ کے پاس ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ جب ریاستی دیوالیہ پن کی نوبت آ جائے تو سمجھنا چاہیے کہ جمہوریت کی جگہ عملی طور پر یک جماعتی نظام نے لے لی ہے۔ اسی پس منظر میں انہوں نے اپنی نئی جماعت “امریکا پارٹی” کو عوام کی آزادی کی بحالی کے لیے ایک قدم قرار دیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے سے متعلق ممکنہ فیصلہ

یاد رہے کہ ایلون مسک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حامیوں میں شامل رہے ہیں اور ان کی حکومت کے دوران انہیں محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا، جس کے بعد ان کے اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے۔اس دوران اطلاعات ہیں کہ ٹرمپ اب ایلون مسک کو امریکہ سے بے دخل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، جس سے دونوں کے درمیان سیاسی کشمکش کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *