ایئر چیف ظہیر بابر سدھو نے پاکستان ایئر فورس کو جدید اور پروفیشنل فورس میں ڈھال دیا،بھارتی تجزیہ کار پروین ساہنی کا اعتراف

ایئر چیف ظہیر بابر سدھو نے پاکستان ایئر فورس کو جدید اور پروفیشنل فورس میں ڈھال دیا،بھارتی تجزیہ کار پروین ساہنی کا اعتراف

بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پروین سا ہنی نے بھارتی فضائیہ پر کھل کر تنقید کی ہے اور پاکستان ایئر فورس کے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستانی پائلٹس کی تربیت کو سراہا اور اسے مثالی قرار دیا۔

پروین ساہنی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے جدید جنگی حکمت عملی، تربیت اور ٹیکنالوجی میں بھارتی فضائیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پائلٹس کی مہارت اور تیاری کے حوالے سے پاکستان کی ایئر فورس انتہائی پیشہ ور اور مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایئر فورس تکنیکی، فکری اور عملی طور پر بھارتی فضائیہ سے آگے ہے اور خاص طور پر پائلٹس کی تربیت، مشقوں اور آپریشنل تیاری کے میدان میں پاک فضائیہ نے اپنی برتری ثابت کی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے ہندوستانی دفاعی مشقوں کو’’مذاق‘‘ قرار دیدیا

اپنے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے تجزیے میں پروین ساہنی نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس نے جس مہارت اور خود اعتمادی سے کارروائی کی وہ صرف عملی تجربہ ہی نہیں بلکہ اعلیٰ درجے کی تربیت اور قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔

پروین ساہنی نے پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی پالیسیوں اور قیادت کو بھی بھرپور انداز میں سراہا، ان کے مطابق ظہیر بابر سدھو نے نہ صرف پاکستان ایئر فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا بلکہ اس کی نظریاتی بنیادوں، ٹیکنالوجی اور جنگی حکمت عملی کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان نے کبھی جنگ نہیں ہاری: سابق ہندوستانی فوجی افسر پروین ساہنی
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں چار چیزیں ایسی تھیں جو پاکستان فضائیہ کی مدد کر رہی تھیں اور وہ تھیں اس کا ہارڈ ویئر ، اس کا سافٹ ویئر پی ایل اے کی نان کائینیٹک صلاحیت کی حمایت اور پاک فضائیہ کے پائلٹس نے جو تربیت حاصل کی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پی اے ایف جس انداز میں اپنی تیاری کر رہی ہے وہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی فضائی قوتوں کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جنگ میں بھارت کو اسرائیل امریکہ اور روس کی سپورٹ حاصل تھی لیکن اس کے باوجود پاک فضائیہ نے جو کیا وہ دنیا نے دیکھا اس سب کے پیچھے پاکستان ایئر فورس کی تریت اور ظہیر بابر سدھو کی حکمت عملی کار فرما تھی

پاک فضائیہ اب صرف ایک روایتی دفاعی ادارہ نہیں بلکہ ایک ایسی منظم اور جدید فضائی قوت بن چکی ہے جو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ،دشمن ملک کے تجزیہ کار کا یہ اعتراف نہ صرف پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان ایئر فورس کی بڑھتی ہوئی پیشہ ورانہ ساکھ کا ثبوت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *