آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی ایٹمی تنصیب پر حملے کا جھوٹا دعویٰ

آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی ایٹمی تنصیب پر حملے کا جھوٹا دعویٰ

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے کیے گئے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے “کیرانہ ہلز میں پاکستانی ایٹمی تنصیب” پر حملہ کیا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارف اکشت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ:
“INDIA ATTACKED PAKISTAN’s NUCLEAR FACILITY OWNED BY USA since 2007 in Kirana Hills”

تاہم آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق کیرانہ ہلز میں کسی بھی قسم کی ایٹمی تنصیب موجود نہیں ہے، اور نہ ہی اس بات کے کوئی شواہد موجود ہیں کہ بھارتی میزائل یا ڈرونز نے اس علاقے کو نشانہ بنایا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی سے پہلے پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی شرط رکھی، جسے بھارت نے تسلیم کیا: سینئر صحافی شاہد میتلا

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ یہ دعویٰ بے بنیاد، جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ہے، جس کا مقصد حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *