خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میدان جنگ بن گئے،ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کے دفترپرفکسڈ پے ملازم نے کلاشنکوف سے مسلح ہو کر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری دفتر اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں ایک فکسڈ پے ملازم مبینہ طور پر کلاشنکوف کے ساتھ داخل ہو گیا اور صورتحال اچانک بگڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب مذکورہ ملازم دفتر میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر گالم گلوچ شروع کر دی۔ اس دوران اس نے انچارج سمارٹ اٹینڈنس پر تشدد کیا اور دفتر میں موجود کمپیوٹرز اور مانیٹرز پر حملہ کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کرپشن سے متعلق متضاد بیانات نےنیا پینڈورا باکس کھول دیا
ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب فکسڈ پے کمپیوٹر آپریٹر کی غیر حاضری کے باعث اس کی تنخواہ روک دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد دفتر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میدان جنگ بن گئے
ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کے دفترپرفکسڈپے ملازم نے کلاشنکوف سے مسلح ہو کر دھاوا بول دیا
فائرنگ کر کے شدید خوف و ہراس پھیلایا
انچارج سمارٹ اٹینڈنس ، سپرنٹنڈنٹ پر تشدد کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاکرفرارہوگیا
فکسڈ پے… pic.twitter.com/OMNpnUwYqz— Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 3, 2026

