پاکستان کوسٹ گارڈز کیمپ جیوانی پر حملہ اور اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے خبر جھوٹ ، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فتنہ الہدوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کیمپ پر فتنہ الہند وستان بی ایل اے کے دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان بی ایل اے کے چار دہشتگرد واصل جہنم ہوئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ کارروائی کےفوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں اسمگلنگ اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور ریاستی ادارے خطے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔