نہتے شہریوں کا قتل فتنۃالہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے،بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،صدر،وزیراعظم

نہتے شہریوں کا قتل فتنۃالہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے،بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،صدر،وزیراعظم

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے بلوچستان میں بس سے اتار کر بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسافروں کو بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کیا، یہ کارروائی فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریز سازش ہے۔

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی سفاکانہ کارروائی، پنجاب جانے والی بسوں سے 9 مسافروں کو اتار کر شہید کر دیا
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، لیکن ہم اپنی سرزمین کو اس اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ صدر زرداری نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بلوچستان میں ہونے والی اس دہشت گردی میں قتل ہونے والے معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے اس سفاکانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنۃ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے۔

دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پوری قوت سے نمٹیں گے، وزیراعظم نے عزم اور اتحاد کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سرہ ڈاکئی، ژوب میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اس واقعے کو فتنۃالہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی انتہا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ژوب کے علاقے سرہ ڈاکئی پر دہشت گردوں نے پنجاب جانے والی بس کو روکا، شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد کم از کم 9 بے گناہ مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کیا یہ واقعہ لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *