چین سمیت دنیا کی گہری نظر، سندھ طاس معاہدہ تنازعہ بالائی ممالک کیلئے انتباہ بن گیا

چین سمیت دنیا کی گہری نظر، سندھ طاس معاہدہ تنازعہ بالائی ممالک کیلئے انتباہ بن گیا

بھارت کی غیرقانونی حرکت جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے خطرہ بن گئی ، سندھ طاس معاہدہ کی بھارت کیجانب سے معطلی نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ذرائع کے مطابق عالمی نگاہیں برصغیر پر مرکوز ہوگئیں، سندھ طاس معاہدہ تنازعہ نے عالمی آبی معاہدوں پر سوال اٹھا دیے۔

سندھ طاس معاہدہ تنازعہ بالائی ممالک کے لیے انتباہ بن گیا جبکہ چین  کی بھی اس معاہدے پر گہری نظر ہے۔

برطانوی لارڈز نے  انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کروڑوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ برطانوی لارڈز نے سندھ طاس معاہدے کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بڑی کامیابی، سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارتی اقدام غلط قرار

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی غیرقانونی حرکت جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

دیگر ممالک نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یرغمال بنا لیا ہے معاہدہ شکن ملک کے خلاف سخت اقدامات ہونے چاہئیں ، بین الاقوامی وعدوں کی بھارت کو کوئی پرواہ نہیں، سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا دنیا بھارت پر اعتماد کر سکتی ہے؟

سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچانے والے بھارت کی حرکت سے علاقائی امن خطرے میں پڑ گیا ہے، بھارت کی معاہدہ شکنی کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں آبی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

بھارت کی لاپروائی اقوامِ متحدہ کے حمایت یافتہ معاہدے کی بے توقیری ہے،  بھارت کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی اصولوں سے کھلا انحراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی بھی ملک سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی

سفارت کاری سے فریب کاری تک بھارت کی آبی جارحیت اربوں کو متاثر کر سکتی ہے، بھارت کی سندھ طاس معاہدہ معطلی عالمی اصولی نظام کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، اگر بھارت معاہدے روندے تو امن کیسے قائم رہے؟ عالمی برادری دہلی کو جوابدہ بنائے۔ بھارت کا سندھ معاہدہ کمزور کرنا خطے میں عدم استحکام کو ہوا دینا ہے۔

ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آبی سیاست مستقبل میں جنگ کا پیش خیمہ ہے اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ بھارت کا معاہدوں سے انحراف ناقابلِ برداشت ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدے کوئی اختیار نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہیں، اس کے لیے بھارت کو جوابدہ بنایا جائے، عالمی برادری نے بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر احتساب کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عالمی برادری نے بھارت کا اقدام ”غیرقانونی، غیر اخلاقی، اور خطرناک نظیر“ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سفارتی سطح پر ناکام ، عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بلاول بھٹو

عالمی برادری کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی اصول روند ڈالے اور بین الاقوامی معاہدے نظر انداز کردیے، بھارت نے ایسا کر کے اعتماد چکنا چور کردیا، بھارت کی حرکات نے عالمی سطح پر اس کی ساکھ ناقابلِ اعتبار بنا دی کیونکہ بھارت کی خلاف ورزی نے آبی جنگ کا خدشہ بڑھا دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *