نوکری کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری، سپریم کورٹ میں ملازمت کا سنہری موقع،درخواستین طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے باوقار لاء کلرک شپ پروگرام کے تحت ایک سالہ مدت کے لیے 18 لاء کلرکس کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت قانون کے طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو اعلیٰ عدالتی نظام میں عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں ججز کے ساتھ براہِ راست کام کرنے کا موقع دینا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق منتخب امیدواروں کی تقرری مختلف مراحل میں کی جائے گی جن کا آغاز اگست، نومبر، دسمبر 2026 اور فروری 2027 میں ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق لاء کلرک شپ پروگرام کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو مقررہ تعلیمی قابلیت اور دیگر شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ اہلیت مطلوبہ دستاویزات، درخواست فارم اور مکمل شرائط و ضوابط سپریم کورٹ آف پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھر بنائیں یا مرمت کرائیں، حکومت دے گی 5 سے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض،طریقہ جانیے

سپریم کورٹ نے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے سے قبل اشتہار اور تمام شرائط کا بغور مطالعہ کریں تاکہ درخواست مکمل اور مقررہ معیار کے مطابق جمع کرائی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

قانون کے شعبے سے وابستہ طلبہ اور نوجوان وکلا کے لیے یہ پروگرام ایک اہم موقع تصور کیا جاتا ہے جہاں انہیں سپریم کورٹ کے معزز ججوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے عدالتی امور قانونی تحقیق اور فیصلوں کی تیاری کے عمل کو قریب سے سمجھنے اور عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

editor

Related Articles