سابق صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق صدر عارف علوی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے عدالت میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 26 نومبر کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں سابق صدر عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور میں شکست کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک، خالد خورشید، عماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *