مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ، اور طلبا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد ، سول سوسائٹی کیساتھ خصوصی نشست

دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ’فتح مبین میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم رہا۔’ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے باوجود، نوجوان نسل کی حب الوطنی اور قربانیوں نے ملک کو استحکام دیا ہے‘۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی حکمت عملی اور کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن قومی سلامتی کی ایک بڑی کامیابی تھی، جس کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑی گئی اورریاست کی رِٹ کو بحال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کوئی بھی پاکستان کے ’ایٹمی اثاثوں‘ کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے بلوچستان میں جاری دہشتگردی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج ہر محاذ پر چوکس اور فعال ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کشمیر سے متعلق پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا‘۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دورے کے اختتام پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا، اور ان کے خیالات کو سراہا۔ طلبا نے بھی سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی اور قومی معاملات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *