دہشت گردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے. شہباز شریف

دہشت گردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے. شہباز شریف

وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں، ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے شہداء کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی اور پاکستان کو پائیدار امن کا گہوارہ بنانے کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران کی وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت
وزیرِ اعظم نے یہ بات وادیٔ تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی اندھا دھند فائرنگ سے بے گناہ، معصوم اور پُرامن شہریوں کی شہادت پر اپنے شدید ردعمل میں کہی۔

انہوں نے اس اندوہناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل قرار دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم، افواج اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔

وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دیا تاکہ زخمیوں کی جان بچائی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *