موٹر سائیکل کے شوقین افراد اور روزمرہ سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ فیصل بینک نے مشہور ہونڈا سی جی 125 کے لیے آسان قسطوں پر خریداری کا شاندار منصوبہ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت صارفین صرف 9,739 روپے ماہانہ قسط ادا کر کے یہ بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔
125 سی سی کے طاقتور انجن، بہترین فیول ایفیشنسی اور کم اخراجات کی وجہ سے ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں طلبا، ملازمین اور ڈلیوری رائیڈرز کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے۔ اس کی کلاسک ڈیزائن، مضبوط فریم اور آرام دہ نشست شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے لیے موزوں ہے۔
جولائی 2025 تک ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2,38,500 روپے مقرر ہے۔ فیصل بینک نے اس کی خریداری کو آسان بنانے کے لیے صفر فیصد منافع کے ساتھ قسطوں کا منصوبہ متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین بغیر کسی اضافی چارجز کے موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔
صارفین درج ذیل زیرو پرسنٹ منافع والی قسطوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
3 ماہ: 79,500 روپے ماہانہ
6ماہ: 44,250 روپے ماہانہ
طویل مدت کے لیے منافع کے ساتھ قسطوں کے آپشن بھی دستیاب ہیں
12ماہ: 24,645 روپے ماہانہ
24 ماہ: 14,708 روپے ماہانہ
36 ماہ: 11,395 روپے ماہانہ
48 ماہ: 9,739 روپے ماہانہ
یہ خصوصی پیشکش 31 جولائی 2025 تک دستیاب ہے، جس سے صارفین بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔
روزمرہ سفر ہو یا لمبا سفر، ہونڈا سی جی 125 ایک قابلِ اعتماد، زبردست انتخاب ہے، جو اب پہلے سے بھی زیادہ آسان شرائط پر دستیاب ہے۔