فیکٹ چیک: شاندانہ گلزار کا جعلی تصویر پر مبنی گمراہ کن دعویٰ بے نقاب

فیکٹ چیک: شاندانہ گلزار کا جعلی تصویر پر مبنی گمراہ کن دعویٰ بے نقاب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار ایک متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، جس میں انہوں نے ایک پرانی افغان تصویر کو پاکستان کا حالیہ واقعہ ظاہر کر کے عوامی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی، آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوی کی حقیقیت کو بے نقاب کیا ہے ۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما  نے سوشل میڈیا پر  تصویر شیئر کی ، جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ 3 اکتوبر 2024 کو پاکستان میں پیش آنے والے ایک واقعے کی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ تصویر درحقیقت افغانستان کی ہے، نہ کہ پاکستان کی، اور یہ تصویر اکتوبر2024  سے کئی ماہ پرانی ہے  جسے انہوں نے 3 اکتوبر 2024 کے ایک مبینہ پاکستانی واقعے سے جوڑ کر پیش کیا، اس تصویر کا پاکستان میں کسی بھی واقعے سے کوئی تصدیق شدہ تعلق نہیں ملا۔

یہ پوسٹ سیاسی مقاصد کے تحت ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ لگتی ہے، جس میں پرانے مواد کو نئے واقعات کے طور پر پیش کیا گیا تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے اور ریاست کو بدنام کیا جائے۔

فیکٹ چیک ذرائع نے متعدد بار نشاندہی کی ہے کہ پرانے افغان مناظر کو پاکستانی سیاق میں غلط طور پر پیش کیا گیا ہے ، خاص طور پر 2024 کے آخر میں پی ٹی آئی کی احتجاجی مہم کے دوران کئی پرانے یا غیر متعلقہ ویڈیوز اور تصاویر کو موجودہ حالات سے جوڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’’را‘‘سے منسلک X اکاؤنٹ کی پاکستانی ہیلی کاپٹر کے گرانے سے متعلق جھوٹی خبر بے نقاب

اس قسم کی گمراہ کن معلومات نہ صرف عوامی فہم کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ریاستی اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ پرانے اور غیر متعلقہ مواد کو حالیہ واقعات کے طور پر پیش کرنا سوشل میڈیا پر غلط فہمیوں کو فروغ دیتا ہے۔

شاندانہ گلزار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر ایک واضح گمراہ کن دعویٰ ہے ، یہ تصویر پاکستان کی نہیں بلکہ افغانستان کی ہے اور اسے اکتوبر 2024 کے واقعے کے طور پر پیش کرنا سراسر غلط ہے۔

اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی اور یہ عمل سیاسی فائدے کے لیے عوام کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میک اِن انڈیا بے نقاب ،بھارت کا آج بھی 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار

آزاد فیکٹ چیک کا ماننا ہے کہ کسی بھی تصویر یا ویڈیو پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تاریخ اور اصل ماخذ کی تصدیق کریں،  خاص طور پر ایسے سیاسی ماحول میں جہاں معلومات کو سیاسی مقاصد کے لیے توڑا مروڑا جاتا ہے، احتیاط ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *