زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور مرکز جہلم کے جنوب مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔