ماہ رنگ لانگو کا ایک اور مسنگ پرسن جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ نکلا

ماہ رنگ لانگو کا ایک اور مسنگ پرسن جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ نکلا

ماہ رنگ لانگو کا ایک اور مسنگ پرسن جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ نکلا، جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ عطااللہ ولد گاجی خان بی ایل اے کا کمانڈر ہےاور اس کا تعلق آوران سے ہے۔

 ماہ رنگ لانگو نے ماضی میں عطا اللہ ولد گاجی خان کو مسنگ پرسن میں ڈٓال رکھا تھا اورمتعدد مرتبہ احتجاج کیا

 ذرائع کے مطابق جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ عطااللہ ولد گاجی خان بی ایل اے کا کمانڈر ہےاور اس کا تعلق آوران سے ہے۔

سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا انسانی حقوق کے نام پر صرف یکطرفہ جھوٹا بیانیہ پھیلایا جاتا رہا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں :ماہ رنگ لانگو کو گوادر احتجاج میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

مبصرین کا کہنا ہے کہ “مسنگ پرسن” ہونا کسی شخص کی معصومیت کا حتمی ثبوت نہیں جبکہ دوسری جانب الزام ثابت ہونے سے پہلے ہر شہری کو قانونی تحفظ اور شفاف عدالتی عمل کا حق حاصل ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا کہ اگر کوئی شخص دہشتگردی اور بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث پایا جائے تو اس کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔

 تاہم ریاستی اداروں پر بھی لازم ہے کہ ہر کارروائی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کی جائے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دہشتگردی کے متاثرین، لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور عام شہری سب کے انسانی حقوق یکساں اہم ہیںمگر جو ملک کیخلاف دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیاجانا چاہیے۔

editor

Related Articles