پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے آئندہ سات روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی اتنی ہی مقدار سے کم کر کے 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کی قیمت سے متعلق وزیرِ پٹرولیم کا اہم بیان

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ باقاعدگی سے لیا جاتا ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی اخراجات، روپے کی قدر اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سات روز بعد قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔ حالیہ کمی کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نسبتاً نرمی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles