ایلون مسک نے ’ گروک اے آئی‘ کا نیا زبردست فیچر متعارف کروادیا

ایلون مسک نے ’ گروک اے آئی‘ کا نیا زبردست فیچر متعارف کروادیا

ٹیکنالوجی ٹائیکون الیون مسک نے ’سوشل میڈیا ‘ ویب سائٹ ’ایکس‘ کے آرٹیفشل اینٹلی جنس (اے آئی )’گروک‘ چیٹ بوٹ کے ’امیجن ویڈیو‘ ٹول کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ’امیجن ویڈیو‘ ٹول دیگر ’اے آئی ٹول‘ کی نسبت زیادہ تیزی سے ویڈیو تیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کے وائرل جیبلی امیج فلٹر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیئے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آئی وینچر ’ایکس اے آئی‘ کا ویڈیو تخلیقی ٹول دیگر اے آئی ٹولز کی نسبت ایک ویڈیو دو تہائی سے چار گنا زیادہ تیزی کے ساتھ تیار کرتا ہے، یعنی دیگر اے آئی ٹول اگر ایک ویڈیو ایک منٹ میں تیار کرتے ہیں تو ’گروک‘ آدھے منٹ میں اسے تیار کرے گا۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان ’اے آئی‘ کی صلاحیتوں میں خاص طور پر ویڈیو بنانے میں ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔  ایلون مسک کے دعوے کے مطابق گروک اے آئی کو اب دیگر بڑے اے ویڈیو ٹولز جن میں ’اوپن اے آئی‘ ، ’گوگل اے آئی‘ ’اینتھروپک‘ اور ’مائنڈ‘ پر سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

’گروک مسک ایکس اے آئی‘کے ذریعے اےآئی چیٹ بوٹ،  پہلی بار نومبر 2023 میں لانچ کیا گیا اور دوسرے اے آئی ٹولز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ایکس پلیٹ فارم میں ضم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کے ایکس اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک کو بڑا چیلنج

گروک اے آئی کے لانچ ہونے سے قبل اس میں بہت سی اپڈیٹس ہوئی ہیں  جن میں گروک 1.0 2023 ، گروک 1.5 مارچ 2024 میں لانچ کیا گیا ، گروک 1.5 وی اپریل 2024 میں شامل کیا گیا جس میں ملٹی موڈال صلاحیت شامل تھیں، اس سے گروک تصاویر اور ڈیٹا پر کام کرنے اور جواب دینے کی صلاحیت کے ساتھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔ گروک ایمیجن اب تصویروں اور ویڈیوز سمیت جدید مواد کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

Related Articles