ہونڈا کا پہلا الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں متعارف ، قیمت اور فیچرز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ہونڈا کا پہلا الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں متعارف ، قیمت اور فیچرز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ہونڈا نے پاکستان میں اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر “آئیکون ای” متعارف کرا دیا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی حامل ہے۔ یہ ماحول دوست اسکوٹر توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ اس کی قیمت چینی الیکٹرک اسکوٹروں کی نسبت کچھ زیادہ ہے، مگر ہونڈا کی برانڈ ویلیو اور اعتماد کی وجہ سے صارفین اسے ایک قابلِ بھروسہ اور محفوظ انتخاب سمجھ رہے ہیں۔ آئیکون ای کی قیمت 419,900 روپے ہے۔

یہ اسکوٹر شہری ماحول میں آسانی سے چلانے کے لیے موزوں ہے، جس کی لمبائی 1796 ملی میٹر، چوڑائی 680 ملی میٹر، اور اونچائی 1085 ملی میٹر ہے، جبکہ ویل بیس 1298 ملی میٹر اور زمین سے اونچائی 132 ملی میٹر ہے۔

اس کا ٹرننگ ریڈیئس 1.9 میٹر ہے، جو اسے تیز رفتار اور آسان کنٹرول کے قابل بناتا ہے۔ یہ اسکوٹر 1.58 کلو واٹ کی طاقت والا ڈی سی برش لیس موٹر استعمال کرتا ہے، جس کا میکسیمم ٹورک 85 نیوٹن میٹر ہے۔

آئیکون ای میں دو ڈرائیونگ موڈز ہیں، اسٹینڈرڈ اور اکنومک، جو مختلف حالات میں توانائی کی بچت اور کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ 48 وولٹ کی 30.6 اے ایچ بیٹری کے ساتھ یہ ایک چارج میں اسٹینڈرڈ موڈ میں 53 کلومیٹر اور اکنومک موڈ میں 65 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتا ہے۔

اس کا وزن 86 کلوگرام ہے اور یہ دو افراد کو 150 کلوگرام وزن تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے فریم کا ڈیزائن انڈر بون ٹائپ ہے، جس میں ٹیلی سکوپک فرنٹ سسپنشن اور کمبائنڈ بریک سسٹم (CBS) دیا گیا ہے، تاکہ سواری کو محفوظ اور آرام دہ بنایا جا سکے۔

ہونڈا آئیکون ای جدید ڈیزائن اور طویل بیٹری لائف کے ساتھ ایک نیا معیار قائم کر رہا ہے، جو ماحول دوست اور اقتصادی سفری حل کی تلاش رکھنے والوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

Related Articles