بھارت کا جنگی جنون،شکست خوردہ مودی کی گلف اسٹریم اور بوم بارڈیئر سے تین جاسوس طیارے خریدنے کی تیاری

بھارت کا جنگی جنون،شکست خوردہ مودی کی گلف اسٹریم اور بوم بارڈیئر سے تین جاسوس طیارے خریدنے کی تیاری

آج کے بھارت میں جنگی جنون ایک بیماری کی طرح سر اٹھائے ہوئے ہے، جو پورے خطے کے امن کو تار تار کرنے پر تلا ہوا ہےمودی سرکار اپنی ہر ناکامی، ہر شکست کی خفت مٹانے کے لیے ہر ممکنہ حربہ آزما رہی ہے، چاہے اس کے لیے ملکی دولت اور عوام کے خواب ہی کیوں نہ تباہ ہو جائیں۔

ابھی حال ہی میں تین جدید جاسوس طیارے خریدنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تقریباً دس ہزار کروڑ روپے کے اس بڑے سودے کا مقصد صرف اور صرف ایک چیز ہے علاقے میں عسکری برتری حاصل کرنا، کسی بھی قیمت پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانا، اور ہمسایہ ممالک کو دبانے کا خواب۔

یہ اقدام حقیقت میں جنگی جنون کی عکاسی ہےجو امن کے بجائے انتشار، ہم آہنگی کے بجائے دشمنی کو فروغ دیتا ہے۔مودی سرکار کے لیے یہ بڑے ہوائی جہاز اور مہنگے جاسوس نظام صرف ایک سیاسی کھیل ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :مودی سرکار دھاندلی کے الزامات، عالمی تنہائی کے گرداب میں، سیاسی ساکھ خطرے میں پڑ گئی

کئی بار بھارت نے ایسے منصوبے شروع کیے اور ناکامیوں سے دوچار ہوا، لیکن اس کے باوجود مودی سرکار اس پر زور دے رہی ہے تاکہ اپنی اندرونی سیاسی کمزوریوں اور عوامی بے چینی کو چھپا سکے،پچھلے ادوار میں بھی یہی منصوبے ناکام ہوئے، لیکن اب نئی حکومت نے دوبارہ انہی روایات کو دہرایا ہے۔یہ منصوبہ صرف دشمن کی نگرانی کا بہانہ ہے۔

اصل میں یہ خود بھارت کی بڑھتی ہوئی عسکری دوڑ کا حصہ ہے، جو خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہے، بھارت کا خیال ہے کہ اگر وہ جدید ہتھیار اور جاسوس نظام حاصل کرے گا تو اسے طاقت ملے گی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سب جنگ کی آگ کو مزید بھڑکانے کے مترادف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں،وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج

مودی حکومت کے ہاتھ میں ملک کا سیاسی مستقبل ہے، لیکن وہ اپنی ناکامیوں کا غم چھپانے کے لیے اپنے عوام کے پیسے دشمنی اور جنگ کے ہتھیاروں پر ضائع کر رہی ہے۔

وہ امن کی بجائے مقابلہ بازی، تعاون کی بجائے عسکری تعصب کو فروغ دے رہی ہے۔ اس کا خمیازہ پورا خطہ بھگت رہا ہے، جس سے عام انسان کی زندگی مزید مشکل ہو جاتی ہےیہ جاسوس طیارے چاہے کتنے ہی مہنگے اور جدید کیوں نہ ہوں، وہ امن نہیں لا سکتے، بلکہ صرف تنازعات میں اضافہ کریں گے۔

مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا علاج کرے، اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے اور جنگ کے جنون کو چھوڑ کر امن کا پیغام دے۔ ورنہ یہ طیارے اور ہتھیار صرف تباہی کے بیج بوئیں گے اور پورا خطہ ایک بڑی آگ میں جل جائے گا۔چند ماہ قبل پاکستان کی مسلح افواج نے مودی سرکار اور اس کی بزدل فوج کو ناکوں چبوائے اس کے باوجود مودی کا جنگی جنون کم نہیں ہورہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *