گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ریڈمی 15 فائیو جی نے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی رینکنگ میں دوسری اور تیسری پوزیشن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
فہرست کے مطابق، ریڈمی 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر رہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی چوتھے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ساتویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 36، آٹھویں پر شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی، نویں پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 اور دسویں پوزیشن پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو شامل ہیں۔