حکومت نے عازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے عازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی حکومت نے اس سال حج کرنے والے سرکاری اسکیم کے عازمین کو خوشخبری سنادی ہے وزارت مذہبی امور کے مطابق تین ارب پینتالیس کروڑ روپے کے ریفنڈ کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس سے چھیاسٹھ ہزار سے زائد عازمین مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ ریفنڈ کی تقسیم اکتیس اکتوبر تک مکمل کرلی جائے گی اور ہر حاجی کو بارہ ہزار سے ایک لاکھ دس ہزار روپے تک کی رقم واپس ملے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں :عازمین کے لیے حج بکنگ سے متعلق بڑی خوشخبری

وزارت کے مطابق چودہ فیصد عازمین کو بارہ ہزار روپے، سولہ فیصد کو پچیس ہزار روپے، دس فیصد کو نوے ہزار جبکہ چار سو آٹھ عازمین کو ایک لاکھ دس ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔

رواں سال حج کے انتظامات میں پہلی بار منیٰ میں ایئر کنڈیشنڈ خیمے، جپسم دیواریں اور فولڈنگ میٹریسز فراہم کیے گئے جنہیں حکومت نے آرام دہ حج کی جانب پہلا عملی قدم قرار دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :کسی مجبوری کے باعث حج پر نہ جا سکنے والے عازمین کیلئے بڑی خبر

سردار یوسف نے کہا کہ اس سال حج کوٹے میں تیس ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور تمام بکنگز مکمل ہوچکی ہیں انہوں نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے پاکستانی عازمین کو اس سال بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

editor

Related Articles