پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز، پہلی پرواز کل مانچسٹر کیلئے اڑان بھرے گی

پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز، پہلی پرواز کل مانچسٹر کیلئے اڑان بھرے گی

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال کے وقفے کے بعد برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کل سے کیا جا رہا ہے پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی۔

اس موقع کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مانچسٹر شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک خصوصی پورٹریٹ بھی نصب کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی
کل برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

پی آئی اے کے مطابق برطانیہ کے ساتھ پروازوں کی بحالی سے مسافروں کو بہتر سہولت میسر آئے گی اور قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی ساکھ مضبوط ہوگی۔

editor

Related Articles