بھگوڑا احمد نورانی ذہنی طور پر معذور، امریکا کیوں گیا؟ فیاض الحسن چوہان کے حیران کن انکشافات

بھگوڑا احمد نورانی ذہنی طور پر معذور، امریکا کیوں گیا؟  فیاض الحسن چوہان کے حیران کن انکشافات

اسلام آباد ۔ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے “آزاد سیاست” کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی احمد نورانی ذہنی طور پر معذور شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد نورانی امریکہ کیوں بھاگ گئے؟ کیونکہ وہاں ہم جنس پرستی کو کھلی اجازت ہے، تاکہ وہ آزادی سے یہ کام کر سکیں اور اپنے شوق پورے کرنے وہاں گئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ احمد نورانی کے اردگرد کے لوگ جانتے ہیں کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہیں اور جب وہ پاکستان میں تھے تب بھی اس قسم کی گھٹیا حرکتیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نورانی امریکہ جا کر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بیانات دیتے ہیں، اور معرکۂ حق کے دوران بھارت کا ترجمان بن کر وی لاگ کرتے رہے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ احمد نورانی نے دھوکے سے دوسری شادی کی، طلاق دینے کے بعد طلاق نامہ نہیں دیا، اور باپ کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے مرے ہوئے باپ سے انگوٹھا لگوایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے اجیت دوول ٹولے کا پراپیگنڈا پھر متحرک ہوگیا، فیاض الحسن

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ احمد نورانی ایک فتنہ پرست گروہ کا حصہ ہیں، جو بھارت اور اسرائیل کے ایما پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ پاک فوج ہی پاکستان کی آزادی اور حفاظت کی ضمانت ہے۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ احمد نورانی اپنی خواہشات اور “گھٹیا شوق” پورے کرنے کے لیے پاک فوج اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *