عید پر ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

عید پر ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی سہولت  کا اعلان

عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے چند ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کو تعطیلات کے دوران بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو لائسنس سے متعلق خدمات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ عید کے دنوں میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لبرٹی مارکیٹ، گریٹر اقبال پارک، مناواں اور واپڈا ٹاؤن میں قائم خدمت مراکز معمول کے مطابق خدمات انجام دیتے رہیں گے، ان مراکز پر شہری نئے ڈرائیونگ لائسنس، تجدید اور دیگر متعلقہ سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں شہری مختلف لائسنس سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس لیے عید کے دنوں میں بھی دفاتر فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام امور میں میرٹ اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک پولیس عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے اور شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles