عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق حکومت کل (3 جولائی) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ہفتہ کے لیے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج اپنی ورکنگ مکمل کرکے کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔ وزارت خزانہ مختلف ٹیکسوں اور مالیاتی امور کا جائزہ لینے کے بعد سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائے گی جن کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کم از کم 15 روپے فی لیٹر تک کمی کیے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی کمی کا انحصار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں درآمدی لاگت روپے کی قدر اور حکومتی ٹیکسوں کے فیصلے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، کون سی گاڑی کتنے لاکھ سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات آگئیں

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ جائزے کے دوران بھی عوام کو قیمتوں میں کمی کی امید تھی تاہم حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت صارفین کو ریلیف فراہم کرے گی۔

اگر متوقع کمی کی منظوری دی جاتی ہے تو یہ حالیہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی میں سے ایک ہوگی جس سے نہ صرف عام صارفین بلکہ ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعتی شعبے کو بھی فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

editor

Related Articles